میری آنکھیں شعیب اختر سے ملتی ہیں ، یشما گل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ میری آنکھیں شعیب اختر سے ملتی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ یشما گل اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں کی تعریف کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما گل کہہ رہی ہیں کہ مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں۔

اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے۔‘ 

شعیب اختر نے کہا کہ ‘کتنی پیاری آنکھیں ہیں’ ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔

یشما سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یشما گل متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، کنزا ہاشمی، منسا ملک، لیلیٰ واسطی، فرقان قریشی، گل رعنا، فہد شیخ، مہوش قریشی ودیگر شامل تھے۔