ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل، مزید 134 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی

پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر ایٹا حکام نے مزید 134 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی کر دی۔

ایٹا حکام کا کہنا ہے کہ 134 مشکوک امیدوار یو ایف ایم کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، ان امیدواروں کے پرچے عدالت میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس 3200 امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کیے گئے، ان امیدواروں نے عددی سوالات حل کرنے کے لیے اضافی کام نہیں کیا تھا۔

ایٹا حکام نے بتایا ہے کہ 3100 پاس امیدواروں کا رف ورک موجود تھا، نیومیریکل سوالات بغیر اضافی کام کے حل نہیں ہو سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 219 امیدوار بلیو ٹوتھ ڈیوائس استعمال کرتے پکڑے گئے تھے۔