پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی تصاویر پر نامور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سجل علی نے چند روز قبل اپنی تین عدد تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں جن میں اداکارہ کو سفید کُرتا اور سبز رنگ کا دوپٹہ لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر کو جہاں سجل علی کے مداحوں نے پسند کیا اور اس پر کمنٹس لکھے وہیں سونم باجوہ کا تبصرہ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
پاکستانی اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’خود پے مرتے ہیں فی الحال تو۔۔۔‘ اس پر بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’تم پر تو ہم سچ میں مرتے ہیں۔‘
سونم باجوہ کے کمنٹ کو 6 ہزار سے زائد مداحوں نے پسند کیا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سونم باجوہ نے کسی پاکستانی فنکار کی تصاویر پر کمنٹ یا اپنے خیالات کا اظہار کیا ہوا۔ وہ اکثر اس وجہ سے خبروں میں رہیتی ہیں۔