پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے کینیڈا فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

کینیڈا میں ہونے والے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (آئی ایس اے ایف ایف) میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے پاکستانی سنیما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے، اس شاندار اعزاز کے لیے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کے لیے ہے۔‘