دلکش درفشاں سلیم کے ایوارڈ شو میں حسن کے جلوے

لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے دلکش سفید لباس زیب تن کر کے ایوارڈ شو میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

گزشتہ دنوں ہونے والے ایوارڈ شو میں جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے جڑی نامور شخصیات نے شرکت کی وہیں اداکارہ درفشاں سلیم کے موتیوں جڑے دلکش لباس کے بھی خوب چرچے رہے۔

درِفشاں نے مذکورہ تقریب کے شایان شان ایک سفید لباس زیب تن کیا جس کے اوپر سے پہنی گئی آستین مکمل طور پر سفید موتیوں سے ڈھکی ہوئی تھیں، در فشاں کا یہ لباس سادہ ہونے کے باوجود حاضرین محفل کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا تھا اور موتیوں کی چمک اور لباس کی سادگی اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی تھی۔

لباس کی مناسبت سے درفشاں نے بھاری جیولری کے بجائے کانوں میں چھوٹے نگ والے جھمکے پہن رکھے تھے جبکہ اپنے میک اپ اور ہیئر سٹائل کو بھی بہت سادہ رکھا۔