سلمان خان کو حال ہی میں فٹ بال کے سنسنی خیز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ دیکھا گیا دونوں سپر اسٹارز نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان انتہائی سنسنی خیز باکسنگ میچ دیکھا۔
بالی ووڈ میگا اسٹار نے پرتگالی فٹ بالر اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگیز کی تصویر بنائی اُور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوئی۔
ستاروں سے بھرے کھیلوں کے اِس ایونٹ کے لئے سلمان خان نے سادہ سفید ٹی شرٹ کے اوپر بھورے رنگ کا بلیزر پہنا ہوا تھا۔
دوسری جانب النصر ایف سی کے کھلاڑی نے گیم نائٹ کے لیے نیوی بلیو شرٹ پہن رکھی تھی۔