سلمان خان دیکھتے رہ گئے رونالڈو پاس سے گزرگئے، ویڈیو وائرل

لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی شہرت رکھنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو بھری محفل میں نظر انداز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سلمان خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ہونے والا باکسنگ میچ دیکھا۔

اس میچ کی مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سلمان خان کے علاوہ لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کو بھی دِکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کھڑے ہوئے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ رہے ہیں لیکن رونالڈو اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ پکڑ کر سلمان خان کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے گُزر جاتے ہیں۔