چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او کوبرطرف کرنے پر بغاوت ہوگئی

چیٹ جی پی ٹی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین کو نکالنے پر بغاوت ہوگئی جس کےبعد کمپنی انہیں واپس لانے پر غورکر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیم آلٹ مین کو جمعہ کے روز اچانک برطرف کردیا گیا تھا، جس کے بعد اوپن اے آئی بورڈ انہیں سی ای او کے طور پر کمپنی میں واپس آنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

آلٹ مین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اصولی طور پر استعفیٰ دینے اور آلٹ مین اور بروک مین کو واپس آنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اس کے بعد کمپنی کا عملہ بھی مستعفی ہونے کے لیے تیار تھا، اگر آلٹ مین ایک نئی کمپنی شروع کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ عملہ یقینی طور پر اس کے ساتھ جائے گا۔

مائیکروسافٹ نے آلٹ مین کی برطرفی کے فوراً بعد ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اے آئی فرم کے ساتھ اپنی شراکت داری کے لیے ”پرعزم“ ہے تاہم اوپن اے آئی کے سرمایہ کاروں کو آلٹ مین کو ہٹانے کے فیصلے پر غور کرنے کا پیشگی انتباہ یا موقع نہیں دیا گیا۔ سیم آلٹ مین کی برطرفی سے کمپنی کی ساخت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اور حریف اس مقابلے کی دوڑ میں آگے نکل سکتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے موجودہ بورڈ چیف سائنسدان الیا سوٹسکیور نے اوپن اے آئی کی مشترکہ بنیاد رکھی اور اس کے محققین کی رہنمائی بھی کی اور اس ہفتے آلٹ مین کو بے دخل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغاوت میں اس کا کردار کمپنی کی تحقیق اور مصنوعات کے فریقوں کے درمیان طاقت کی کشمکش کی نشاندہی کرتا ہے۔