ورلڈکپ کے فائنل میں بدترین شکست ‘حریم شاہ کا نریندر مودی پر طنزیہ وار 

 کراچی: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کردیا۔

 مودی کی ورلڈ کپ بارے جاری  پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا  کہ مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار  گئے۔  اْنہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

 بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ پر ردعمل دینے کے بعد حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤ نٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔ 

تصویر میں بھارتی کرکٹر میگا ایونٹ کا فائنل ہارنے کے بعد گراو نڈ میں منہ چْھپائے لیٹا ہوا ہے جبکہ انوشکا شرما منہ لٹکائے صدمے میں بیٹھی ہیں۔

 حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا  کہ ہم پاکستانی قوم! بیشرم بھارت کو زندگی بھر کے لیے سبق سیکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار  ہیں۔