سینیٹ میں معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد:سینیٹ نے معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ پیر کو قرارداد سینیٹر ثناء جمالی نے پیش کی۔

 قرار داد میں کہاگیاکہ سینٹ آف پاکستان 8 ستمبر کو عالمی یوم خواندگی مناتے ہوئے اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ صنف، محل وقوع یا سماجی و اقتصادی حیثیت سے بالاتر ہو کر معیاری تعلیم تک رسائی پر بچے کا بنیادی حق ہے۔

قرارداد میں حکومت پاکستان سے تعلیم کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں غیر رسمی تعلیمی نظام کو تقویت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں فنی اور جدید تعلیم و تربیت کے فروغ کا مطالبہ کیا گیا۔