بھارتی فلم مسٹر انڈیا کے مشہور کردار موگیمبوسے متعلق اہم انکشاف

جب بھی ہم بالی وڈ کے مشہور ولن کا ذکر کرتے ہیں تو آنجہانی امریش پوری اور ان کا مشہور کردار موگیمبو فوراً ہمارے ذہن میں آجاتا ہے۔

اداکار امریش پوری نے مسٹر انڈیا (1987) میں اپنی اداکاری سے بڑے پردے پر بے رحم موگیمبو کو پہچنا دلائی،  شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بنی مسٹر انڈیا نہ صرف باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ فلم کے کرداروں نے بھی خوب مقبولیت حاصل کی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ موگیمبو کے کردار کے لیے پہلی پسند امریش پوری نہیں بلکہ کوئی اور اداکار تھے؟  اس فلم کے لیے  ایک اور مقبول اداکار کو شیطانی ماسٹر مائنڈ کا کردار ادا کرنے کے لیے سائن کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینل کپور کی مسٹر انڈیا فلم کے بنانے والوں نے موگیمبو کے لیے امریش سے پہلے سینئر اداکار انوپم کھیر سے رابطہ کیا تھا۔

 رپورٹس کے مطابق کھیر کو مسٹر انڈیا میں موگیمبو کا کردار ادا کرنے کے لیے سائن کیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کی جگہ بدل دی گئی، اس فلم سے انوپم کھیر کو ہٹوانے والے انیل کپور ہی تھے۔

انہوں نے خود یہ سنسنی خیز انکشاف سال 2018 میں اپنے شو دی انوپم کھیر شو میں کیا، شو میں انل کپور کی بیٹی سونم کپور اور ان کے بھتیجے ارجن کپور کی میزبانی کرتے ہوئے انوپم نے انکشاف کیا کہ میں نے مسٹر انڈیا میں ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن میری جگہ انیل نے چھین لی۔

انوپم نے کہا اس فلم سے مجھے باہر نکالنے میں بڑا کردار انل کپور صاحب نے ادا کیا،  مایوسی کے عالم میں میں جاوید اختر صاحب سے ملا تو انہوں نے کہا کہ امریش پوری جی یہ کردار کر رہے ہیں، یہ سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا، ‘اس کے بعد انیل اور میں بہت اچھے دوست بن گئے تو پانچ سال بعد انیل نے مجھ سے پوچھا کہ، کیا تم جانتے ہو کہ تمھیں اس فلم سے کس نے نکالا؟ میں نے پوچھا کس نے؟ تو وہ کہتا ہے، میں نے! دیکھو امریش پوری صاحب نے اس کردار کے ساتھ بہترین کام کیا!۔