شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مداح نے ان سے کہا کہ شادی کرلیں رینج روور دوں گا۔
ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘، ’سمجھوتہ‘ سے شہرت کو بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ شازیل شوکت نے گزشتہ روز نجی ٹی وی مزاحیہ شو میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔
شازیل شوکت نے بتایا کہ ایک مداح نے میسج بھیجا تھا کہ ’مجھ سے شادی کرلیں آپ رینج روور بطور تحفہ دوں گا۔
اداکارہ نے کہا کہ تم مجھے کیا رینج روور دو گے میں تمہارے گھر میں دو کھڑی کروا دوں جس گھرانے سے میرا تعلق ہے میں تو یہ کوئی بات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مسیج ہمیشہ آتا ہے کہ تہجد پڑھ لیں۔
ایک سوال کے جواب میں شازیل شوکت نے کہا کہ اداکار میسجز میں تعریف کرتے ہیں، میں آئٹم سونگ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے ڈانس کرنا بہت پسند ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ فیملی میں شوبز میں کوئی نہیں ہے لیکن مجھے شروع سے ہی اداکاری کرنے کا شوق تھا، ایک ڈرامے میں آڈیشن دیا اور سلیکٹ ہوگئی۔
شازیل شوکت کا نیا ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔