ممبئی: بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ’ڈان 3‘ میں کام شروع کرنے سے قبل ہی ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈان فرنچائز اس کا تیسرا پارٹ بنانے پر کام کر رہی ہے، 1978 میں ریلیز ہونے والے پہلے پارٹ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن جبکہ 2006 میں آنے والے تیسرے حصے میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان جلوہ گر ہوئے تھے۔
اداکار فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والے تیسرے پارٹ کیلیے سب سے پہلے شاہ رخ خان کا نام فائنل کیا گیا تھا لیکن بعد میں سُپر اسٹار نے فرنچائز چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اب ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کیلیے رنویر سنگھ کو فائنل کیا گیا ہے۔
بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’ڈان 3‘ کا حصہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’بڑی مصیبت‘ قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب اداکار نے اس پر کھل کر بات کی ہے۔
اداکار نے کہا کہ ’ مجھے بھی ڈان کی میگا فرنچائز میں چانس ملنا چاہیے، میں پچھلے 12 13 سال سے اندسٹری میں بہترین کام کررہا ہوں، تو اس لیے مجھے بھی ایک موقع ملنا چاہیے‘۔
ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ لینے سے متعلق رنویر سنگھ نے کہا کہ ڈان بالی وڈ کی سب سے مقبول فرنچائز ہے، میں ڈان 3 کو اپنے طرز پر بنانا چاہتا ہوں اور اسے اپنا رنگ دینا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کردار نبھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے لیکن اس سے فلم اور کردار کی اہمیت ختم نہیں ہوتی، ڈان کا کردار مجھے سونپنے کا اعلان ہوتے ہی تنقید اور خدشات کی توقع کی جارہی تھی۔
رنویر سنگھ نے کہا کہ مجھے اس وقت اسی نوعیت کی تنقید کا سامنا ہے جو ہالی وڈ میں جیمز بانڈ کا کردار ڈینئیل کریگ کو دیئے جانے کے وقت کی جارہی تھی، اس لئے تنقید اور خدشات کا اظہار قدرتی ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بنتے ہیں، یہ بات ہے کہ وہ جس بھی فلم کا حصہ بنتے ہیں وہ یقیناً فلاپ ہوتی ہے