سرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی سے اب تک ہزاروں نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
معصوم فلسطینیوں کے بیہمانہ قتل کے بعد اسلامی ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
اسی مقصد کیلئے گوگل نے 7 نومبر کو گوگل پلے اسٹور پر ایک ایپ لیکیشن ’نو تھینکس(NoThanks)‘ لانچ کی تھی۔
اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو یہ تعین کرنے میں خاصا آسانی فراہم ہوئی تھی کہ کون سی پروڈکٹ اسرائیل کی ہے یا اس کے حامی ممالک کی ہے۔
بائیکاٹ کرنے والے صارفین اس ایپ کی مدد سے بخوبی جان لیتے تھے کہ کون سی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔
یہ ایپ اسرائیل سے وابستہ دیگرکمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے میں افراد کی مدد کے لیے بنائی گئی تھی۔