آئی ٹی کانفرنس: پاکستانی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی

قطر آئی ٹی کانفرنس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی کی گئی ، پاک اور قطر دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پرمثبت پیش رفت بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں وفد کی دوحہ میں منعقدہ پاک قطر آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کی، وفد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندگان شامل تھے، پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان اور 30 آئی ٹی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔ 

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان اور قطر کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے مابین تعلقات کا فروغ ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان اور قطر کی کمپنیاں سرمایہ کاری اور ہنرمندی میں اشتراک کریں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں مشترکہ و محفوظ پلیٹ فارم تیار کیا جاسکتا ہے۔ 

ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا ہے کہ 30 ہزار آئی ٹی کمپنیاں پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنے کیلئے بھرپورکردارادا کررہی ہیں، سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس تیار ہورہے، عالمی معیار کی تربیت فراہمی کیلئے اقدامات کررہے، پاکستان کے آئی ٹی ہنر مند اور کمپنیاں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہیں۔