مری برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری: سی ٹی او  راولپنڈی نے شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں۔

ٹریفک ایڈوائزی میں کہا گیا ہے سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔

سی ٹی او نے سیاحوں کو  برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے سے بھی منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاح برفباری کے دوران مری میں رات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔