ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردو نواح میں آج موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، بارش اور برفباری کے امکانات 80 فیصد تک ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کم سے کم درجہ حرات منفی 3 سے منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متوقع برفباری میں تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔