شاعرو مصنف سائیں داد ساند 65 برس کی عمر انتقال کر گئے

شاعر، مصنف اور ماہر تعلیم سائیں داد ساند 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سائیں داد ساند کے بیٹے شنید نے والد کے انتقال سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ شام 5 بجے گاؤں متارو ساند میں ادا کی جائے گی، وہ جگر کے عارضے کے باعث 2 ہفتوں سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

انہوں نے کہا کہ والد نے سندھی زبان میں 5 سے زائد کتب لکھیں،مٹھی اور ڈیپلو ڈگری گورنمنٹ کالج کے پرنسپل بھی رہے۔