اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور  100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا  100 انڈیکس 626 پوائنٹس اضافے سے 65951 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 66 ہزار 7 کی بلند ترین سطح تک گیا, بازارمیں آج 47 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کی مالیت 16.28ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 90 ارب اضافے سے 9402 ارب روپے رہی۔