بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہو جائیں تیار

بجلی صارفین27 ارب روپے کے مزید اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار ، نیپرابجلی2روپے94پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نےدرخواست مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرا رکھی ہے، من و عن اضافےکا بجلی صارفین پر 27 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا ،سالانہ بنیادوں پرمارچ میں بجلی کی پیداوار میں8.21 فیصد کمی ہوئی، مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 1.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مارچ میں 7 ارب 75 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، مارچ میں پانی سے 27.63،مقامی کوئلے سے 10.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے9.91، درآمدی ایل این جی سے20.67فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مارچ میں جوہری ایندھن سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔