کے پی حکومت نے ساڑھے 8 ارب روپےکے رمضان پیکج کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 8 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا ہے اور ساتھ ہی صوبے میں صحت کارڈ کے لیے 5 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 10 ہزار  روپے فی خاندان کا بھی اعلان کیا ہے، یہ رمضان پیکج 27 ہزار سے کم آمدنی والے مستحق افراد میں تقسیم کیا جائےگا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب نےساڑھے 3 ہزار  اور سندھ نے 5 ہزار روپےکا رمضان پیکج دیا ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق ساڑھے 8 ارب روپے حجم کا رمضان پیکج عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔