پشاور: بہادر خاتون نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

حیات آباد میں خاتون کے گھر مبینہ ڈکیتی کی کوشش خود خاتون نے ناکام بنا دی، خاتون نے ڈاکووں کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دیدی، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس پی حیات آباد کے مطابق حیات آباد میں خاتون کے گھر مبینہ ڈکیٹی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے آتے ہی ڈاکووں نے ایس ایچ او پر فائر کی کوشش کی۔

اے ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے لئے خاتون کے گھر میں داخل ہوئے تھے گھر میں موجود خاتون نے ڈاکوؤں کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو بلالیا پولیس نے فوری طور پر گھر پہنچ کر ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان مسلح تھے ان میں سے ایک ملزم نے چند روز قبل حیات آباد میں چوری کی کوشش کے دوران سکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔