خیبرپختونخوا 630 ارب روپے کا مقروض ہے، این ایف سی میں حصہ دیا جائے : پختونخوا کو 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ پن بجلی کی قیمت دی جا رہی ہے، وسائل بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں : مزمل اسلم

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پختونخوا کو 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ پن بجلی کے حساب سے دے رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے کے وسائل بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں، سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے کے جاری اخراجات بہت زیادہ ہیں، خیبرپختونخوا 630 ارب روپے کا مقروض ہے، این ایف سی میں جو حصہ ہے وہ بھی دیا جائے۔