سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ بجلی کی طلب میں فروری تک مجموعی طور پر 12 فیصد کمی آئی۔

نیپرا نے مزید بتایا کہ وزارت توانائی اور سی پی پی اے کمرشل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا پرپوزل جمع کروا دیں، بجلی کے نرخوں میں 60 فیصد کیسپٹی پیمنٹس ہیں جوعالمی معیار سے بہت زیادہ ہیں۔

نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ قانونی دائرے میں رہ کر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کیپسٹی پیمنٹ کو کم کرنے پر بھی کام کرے، موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ ہے۔