روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

انٹر بینک میں  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر17 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 29 پیسے  پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے کم ہوکر 279 روپے 57 پیسے ہے۔