سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ

 لاہور  کی لوہا مارکیٹ میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری،ایک ماہ کے دوران سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

لوکل سریا 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا،برینڈڈ سریا 5 ہزار اضافے 2لاکھ 55 اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہو گیا،سریا مہنگا ہونے سے تعمیراتی صنعت کی پیدواری لاگت بڑھے گی۔