پاکستان اسٹاک ایکس چینج 70 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کمی سے انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای-100انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 69 ہزار 827 پوائنٹس پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے لیے فروخت کے دباﺅ سے کاروبار میں تیزی فوراً مندی میں تبدیل ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط کے خدشات کے پیش نظر بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی قیاس آرائیوں اور معاشی بہتری کے اثرات فوری ظاہر نہ ہونے پر قلیل المدتی فروخت سے مارکیٹ دباﺅ کا شکار ہوئی۔