پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 26 سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد 31 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43 کے رہائشی 31 سالہ محمد سلمان اور 26 سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی.

دونوں“ شیف “ ہیں اور دوبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ کام کرتے تھے.

سلمان وطن واپس آگیا تو لڑکی بھی پیچھے پیچھے پاکستان پہنچ گئی اور دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے۔

شادی کے بعد دونوں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔

خیال رہے کہ ستمبر 2023 میں بھی ایک فلپائنی لڑکی لاڑکانہ کے نوجوان سے شادی کرچکی ہے۔

فلپائنی لڑکی اور پاکستانی شخص کی شادی سے ثابت ہوا کہ محبت کسی سرحد کی محتاج نہیں۔