یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، عبادت کرنیوالے فلسطینیوں کو نکال دیا

یہودی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوار ’عید الفصح‘ کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 700 سے زائد یہودی آباد کار منگل سے اب تک مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں یہودی آباد کار قبلہ اول کے احاطے میں داخل ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو زبردستی نکال دیا ،اسرائیلی پولیس نے باب السلسلہ کے قریب موجود چار فلسطینی جوانوں کو حراست میں لے لیا۔

علاوہ ازیں یہودی آبادکاروں نے جنوبی بیت لحم کی یہودی بستی کو جانے والی القدس شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا۔