ارجیت سنگھ کی معافی پر ماہرہ خان کا ردعمل

پاکسان کی معروف  اداکارہ ماہرہ خان کا بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی  مانگنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

 

 ‘ایمی گالا’ ایوارڈز کی افتتاحی تقریب کے دوران دبئی میں ارجیت سنگھ کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماہرہ خان سمیت شہروز سبزواری اور صدف کنول بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔ اس کنسرٹ کے دوران، جب ارجیت سنگھ نے تماشائیوں میں بیٹھیں ماہرہ خان کو دیکھا تو پہلے تو وہ اداکارہ کا نام یاد کرنے میں ناکام رہے اور پھر اُنہیں یاد آیا کہ اُنہوں نے ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کے لیے گانا ‘ظالمہ’ گایا تھا۔

 

بھارتی گلوکار نے خوشی بھرے انداز میں کہا کہ خواتین و حضرات ماہرہ خان میرے بالکل سامنے بیٹھی ہیں۔ ارجیت سنگھ کا ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا، میڈم کنسرٹ میں شرکت کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

اب ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیو پوسٹ کی، اداکارہ نے کہا کہ ایک فنکار کو اپنے سامنے پرفارم کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی اُس وقت محسوس ہوتی ہے کہ جب آپ کسی فنکار میں عاجزی دیکھتے ہیں۔

 

ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اچھا فنکار یہ جانتا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہے، اُس میں اُس کا اپنا کوئی کمال نہیں بلکہ اللہ نے اُسے اس صلاحیت سے نوازا ہے۔ آخر میں اداکارہ نے ارجیت سنگھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں۔

 

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے" دی ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن" کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔اداکارہ نے دی ایمی گالا کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے آسمانی رنگ کے نازک پھولوں کی شکل والے ایپلکس سے مزین خوبصورت اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)