روضۂ رسول ﷺ میں نماز سے متعلق نئی ہدایات سامنے آ گئی

مدینہ منورہ میں روضۂ رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نماز اور پرمٹ سے متعلق حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کی نئی ہدایات سامنے آ گئی ہیں۔

حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نماز کا وقت 10 منٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ روضۂ رسول ﷺ کے لیے پرمٹ سال میں ایک مرتبہ جاری کیا جائے گا۔

حرمین شریفین جنرل اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ جو عازمین فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں وہ پرمٹ کو منسوخ کر دیں۔