غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک 106 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 106 فلسطینی شہید اور350 زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں، القسام بریگیڈ نے ایک مقام پر اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے کیے جس میں ایک شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔