سری لنکا کے علاقے مادورو اویا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
حادثے کا شکار ہونے والا 'بیل 212' ہیلی کاپٹر پاسنگ آؤٹ پریڈ کی مشق کے لیے روانہ ہوا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں اسپیشل فورسز اور فضائیہ کے جوان شامل ہیں۔
حکام نے ابھی حادثے کی وجوہات ظاہر نہیں کیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔