مودی کی سازش ناکام، سکھوں نے بھارتی چال کو بے نقاب کر دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان پر الزام لگانے کے لیے اپنے ہی پنجاب پر حملے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب کے غیور سکھوں نے اس سازش کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ے اور بھارت کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
سکھ برادری نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مودی کی جھوٹی چالوں کا پردہ فاش کریں گے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں بھارتی پنجاب کی سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق مودی کے جنگی عزائم کے خلاف سکھوں نے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا۔ بھارتی سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی اپنی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے اور عالمی سطح پر ساکھ بچانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پنجاب کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی تو شدید ردعمل سامنے آئے گا اور مودی حکومت کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔