اسپین نے بیت المقدس سمیت فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطینی کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرلیا۔ اہم بات یہ ہے کہ مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ”اے ایف پی“ کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنےکا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے۔

ہسپتانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینوں کوتسلیم کرناتاریخ سازلمحہ ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ آئر لینڈ اور ناروے کی جانب سے بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا اعلان متوقع ہے۔ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کا ماننا ہے کہ ان کے اقدام سے ایک مضبوط علامتی اثر پیدا ہوگا جو دیگر ممالک کے لیے حوصلے کا باعث بنے گا۔

ناروے نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کو مطلع کیا تھا کہ منگل کے روز فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

اگرچہ سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن اس معاملے نے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے اندر شدید اختلاف بھی ہے۔

اسرائیل فلسطین امن کوششوں کے لیے ناروے اور اسپین کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں فریقین نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں 1991 میں ملاقات کی تھی جس کےنتیجے میں اوسلو معاہدہ کی بنیاد پڑی تھی۔