شانگلہ بشام کےعلاقے برباٹکوٹ میں جیپ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد کھائی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو بشام اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
خیال رہے کہ لنک روڈز کی خراب صورتحال کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں۔