نئی دہلی خواتین کیلئے غیر محفوظ ترین شہر ہے، تاپسی پنوں

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ دہلی کے رہائشی والدین اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ایسا نہیں ہوتا۔

تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ خود دہلی کی ہیں اس لئے یہ سمجھتی تھیں کہ ہر شہر میں ایسا ہوتا ہوگا لیکن جب انہیں دوسرے شہروں میں رہنے کا موقع ملا تو پتہ چلا کہ وہاں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلمی سیٹ پر خود کو کبھی غیر محفوظ نہیں سمجھا لیکن بہت سی اداکاراؤں کو سیٹ پر ہراسانی کا سامنا ہوا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک مرتبہ مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔