یومِ آزادی پر عوام کیلئے تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے یومِ آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں کمی کردی گئی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8.47 روپے کمی کردی گئی۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 260.96 روپے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم ہونے کے بعد نئی قیمت 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔