تین دن کی مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی قیمتوں میں گزشتہ تین دن کے لگاتار اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھی گئی، جس نے خریداروں کو وقتی ریلیف دیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 3343 ڈالر پر آ گئی ہے۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے، جہاں فی تولہ سونا 4200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 70 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3601 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اور اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ سونے کی قیمت میں پچھلے تین دنوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، تاہم آج کی کمی نے خریداروں کو وقتی سانس لینے کا موقع دیا ہے۔