پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے اہلیہ زینب کو انسٹاگرام سے ان فولو کیے جانے کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد رواں برس جون میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
ایک ماہ بعد ہی اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔
تاہم اس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور آرکائیو ری اسٹور کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔
اب کچھ مہینوں بعد ہی فیروز نے انسٹاگرام سے اہلیہ زینب کو ان فولو کردیا ہے ، سوشل میڈیا سمیت مختلف ویب سائٹ پر دوسری اہلیہ زینب کو ان فولو کیے جانے کے اسکرین شاٹس بھی وائرل ہیں۔