بے روزگار شوہر کی بیوی کو ملازمت پر چھوڑ کر گھر واپس آنے کے بعد خودکشی

کراچی: لانڈھی اسماعیل میں ایک شخص گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقےلانڈھی اسماعیل گوٹھ گلی نمبر 16 کے قریب گھر ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی.

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا.

متوفی کی شناخت 35 سالہ خمیسو خان ولد علی اکبر کے نام سے کی گئی. پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی ہونے کے ساتھ ساتھ بے روزگار اورپریشان بھی تھا.

متوفی کی بیوی فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی ، متوفی شخص اپنے بیوی کو فیکٹری چھوڑنےکے بعد گھر آکر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔