پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے ماں، بہنوں اور بہنوئی کو قتل کردیا

سانگھڑ میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرانے پر اہلخانہ کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ علی جان مری کے علاقے میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی نہ کرانے پرنوجوان طیش میں آگیا۔

پولیس نے بتایا کہ غصے سے بھرے نوجوان نے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی ماں، دو بہندیں اور بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔