اسپین میں سیلاب سے ہونے والے حادثات میں 50 افراد ہلاک

میڈرڈ: اسپین میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہونے حادثات میں اب تک 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی اسپین کے شہر ویلنسیا سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران اور سیلاب کے بعد ہونے والے حادثات میں اب تک 50 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے جبکہ متعدد لوگ اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سڑکوں کی تباہ حالی اور بندش کے باعث لوگوں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔