بولان؛ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کا جوان شہید

QUETTA:

بولان تحصیل بھاگ کے علاقے گوٹھ دشتی میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کا جوان شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیویز فورس بختیار آباد کا سرچ آپریشن کے دوران ڈاکووٴں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

شہید اہلکار کی شناخت سعید احمد ولد شیر علی قوم لاشاری کے نام سے ہوئی۔

لیویز فورس کا ڈاکووٴں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔