لکی مروت میں ٹرک اور مزدہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت انڈس ہائی وے پر درہ پیزو کے قریب حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرک اور مزدہ کے درمیان تصادم ہوا اور اس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی جو نوشہرہ سے تعلق رکھتا تھا جب کہ زخمیوں میں ثاقب اللہ، نصیر خان اور کاشف جمال شامل ہیں۔