سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ، 10 گرام سونا 1715 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے کا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2600 روپے کی کمی آئی تھی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا۔