اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 مئی تک زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 70 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سے 5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔