سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، عوام کے لیے خریداری مزید مشکل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے تک پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 400 ڈالر ہو گئی۔

اس کے علاوہ فی 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 07 ہزار 270 روپے کا ہو گیا۔