گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2800 ارب روپے تک پہنچ گیا، حکام پریشان

گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کا عفریت 2800 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے، اس دیرینہ مسئلے نےاعلیٰ فیصلہ سازوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ حکومت نےگردشی قرضےسے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنے، اس کےمینڈیٹ کو قابل عمل اور IMF کیلئے قابل قبول بنانے کیلئے ایک معروف آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں ۔توانائی کے شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 5 کھرب روپے ہے جس میں (گیس سیکٹر میں2.8 کھرب اورپاور سیکٹر میں 2.3 کھرب روپے ہے)۔اس پیشرفت سے آگاہ حکام نے بتایا کہ گیس سیکٹر کے 2800 ارب روپے کے گردشی قرضے میں سے 800 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں شامل کئےگئے ہیں۔