پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز  کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 724 پوائنٹس پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 281 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔